عظیم پاکستانی بلے بازوں یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئرکایہ آخری ٹیسٹ تھا۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیت لی
15 مئی 2017 (06:38)
0

رات ڈومینیکا میں تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو101رن سے ہراکرتین میچوں کی سیریز دوایک سے جیت لی ہے۔

جیتنے کیلئے 304رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم202رن بناسکی۔ پاکستان کے یاسرشاہ دوسری اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کرکے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
Rostan Chase کو میچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا، انہوں نے دوسری اننگزمیں سنچری بنائی اور آئوٹ نہیں ہوئے۔عظیم پاکستانی بلے بازوں یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئرکایہ آخری ٹیسٹ تھا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں انہوں نے ٹیم اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجے میں ملک کے لئے شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔
وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نامور کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی گرانقدر خدمات اور کردار کی تعریف کی۔