نیشنل پارٹی کے صدر نے کہا کہ کوئی رکن فنڈز کے غلط استعمال میں ملوث پایاگیا تو اسے پارٹی سے خارج کر دیا جائے گا۔

احتساب کمیٹی پارٹی ارکان کے اثاثوں،فنڈز کی چھان بین کرے گی:حاصل بزنجو
15 مئی 2016 (20:29)
0

نیشنل پارٹی نے ایک احتساب کمیٹی قائم کی ہے جو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں اور فنڈز کی چھان بین کرے گی۔
نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو نے اتوار کے روز کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے سنئیر نائب صدر میر طاہر بزنجو ہوں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی پارٹی رُکن فنڈ ز کے غلط استعمال میں ملوث پایا گیا تو اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔