امریکی وزیر خارجہ کی علاقائی تنازعات میں امن کوششوں کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف ۔

جان کیری،سلمان بن عبدالعزیز کا یمن،شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 مئی 2016 (19:02)
0

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کے روز جدہ میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے یمن اور شام کی تازہ ترین صورتحال' قیام امن کی کوششوں اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
جان کیری نے اس موقع پر علاقائی تنازعات میں امن کی کوششوں کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ محمد بن نائف سے دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون پر بھی بات چیت کی۔
ا س سے قبل جان کیری نے سعودی وزیرخارجہADEL-AL-JUBEIR سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی تعاو اور خصوصاً شام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔