اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے مخالف لوگ ہی پانامہ لیکس پر واویلا کررہے ہیں۔

ملک کو خوشحال،ترقی یافتہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے:شیخ آفتاب
15 مئی 2016 (18:41)
0

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔
اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے مخالف لوگ ہی پانامہ لیکس پر واویلا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔