وفاقی وزیرنے کہا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

توانائی بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے:خواجہ آصف
15 مئی 2016 (18:39)
0

پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

اتوار کے روز سیالکوٹ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔