سرکاری ذرائع کے مطابق بارہ اضلاع میں آزمائشی بنیادوں پر گھر گھر جانے کی مہم چلائی جائے گی ۔

بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کیلئے انتظامات مکمل
15 مئی 2016 (18:36)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رمضان المبارک کے بعد غربت کے نئے سروے کا آزمائشی مرحلہ شروع کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور اگلے سال جنوری میں قومی اندراج کا عمل شروع کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بارہ اضلاع میں آزمائشی بنیادوں پر گھر گھر جانے کی مہم چلائی جائے گی جبکہ باقی چار اضلاع میں ڈیسک کے ذریعے سروے کیا جائے گا۔
پروگرام نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سروے میں پورے ملک کا احاطہ کیاجائے گا اور کوئی علاقہ اس سے محروم نہیں رہے گا۔
پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سروے سے معلق عوام کو آگاہ کرنے کے لئے آزمائشی مرحلے کے اضلاع کا دورہ بھی کر رہی ہیں۔