سفیر پاکستان نے کہا کہ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

پاکستان،ترکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم
15 مئی 2016 (18:31)
0

پاکستان اور ترکی اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور اس حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کررہے ہیں۔
ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے انقرہ میں ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے تعاون کومزید مضبوط بنانے کے لئے ہماری افواج ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک جاری عمل ہے اور سلامتی اور دفاعی تعاون کومزید مضبوط بنانے کیلئے ہمیشہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور یہ معاہدہ پاکستان اور ترکی کے تاجروں کے لئے وسیع مواقع پیدا کرے گا۔