File photo

مقبوضہ کشمیر:مسرت عالم بٹ کو14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
15 مئی 2016 (15:09)
0

مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کی ایک عدالت نے سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو چودہ روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

حریت رہنما ڈسٹرکٹ جیل بارہ مولا میں قید ہیں۔
مسرت عالم بٹ کو 2010 سے اسیری کا سامنا ہے۔مارچ2015 میں انہیںرہا کیا گیا تھا لیکن صرف چالیس دن کے بعد پھر حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ جیل میں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے ان کی صحت بھی خراب ہورہی ہے۔