وینزویلا کے صدر نے کہاکہ وینزویلا کو شدید اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے پیداوار کے ذرائع کو فعال بنانا ہوگا۔

File photo

پیداوار نہ کرنے والے کارخانوں کو بند کر دیا جائے گا:نیکولس
15 مئی 2016 (14:35)
0

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خبردار کیا ہے کہ پیداوار نہ کرنے والے کارخانوں کو بنداور ان کے مالکان کو جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

دارالحکومت کراکس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وینزویلا کو شدید اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے پیداوار کے ذرائع کو فعال بنانا ہوگا۔
انہوں  نے کہاکہ خارجی خطرات سے نمٹنے کے لئے فوجی مشقیں اگلے ہفتے کے آخر میں کی جائیں گی۔
حزب اختلاف کے مظاہرین کراکس میں ریلی نکال رہے ہیں جس کا مقصد صدر نیکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کی غرض سے ان کے مواخذے کے لئے دبائو بڑھانا ہے۔
اس سے پہلے صدر نیکولس مادورو نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے ساٹھ دن کے لئے ہنگامی حالت نافذ کردی تھی کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے وینزویلا کے اندر سے اور امریکہ سے سازشیں ہورہی ہیں۔