مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پندرہ سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

File photo

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا پیر سے آغاز
15 مئی 2016 (14:18)
0

بلوچستان کی چھ سو چالیس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہورہی ہے۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ادھر گلگت بلتستان میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔
مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دولاکھ سترہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پندرہ سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔