نواز شریف پانامہ پیپرز اور آف شور کمپنیوں کے معاملے پر شفاف تحقیقات یقینی بنانے کے لئے بعض ضروری اقدامات کا اعلان کرسکتے ہیں۔

File photo

توقع ہے وزیراعظم کل قومی اسمبلی میں پانامہ پیپرز کے معاملے پر پالیسی بیان دیں گے
15 مئی 2016 (14:14)
0

توقع ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کل قومی اسمبلی میں پانامہ پیپرز کے معاملے پر پالیسی بیان دیں گے۔وہ پانامہ پیپرز اور آف شور کمپنیوں کے معاملے پر شفاف تحقیقات یقینی بنانے کے لئے بعض ضروری اقدامات کا اعلان کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے خود اور اپنے خاندان کو پہلے ہی احتساب کے لئے پیش کررکھا ہے اور حزب اختلاف کے مطالبے پر عدالتی کمیشن کی تشکیل کااعلان کررکھا ہے۔تحقیقی صحافیوں کی بین الاقوامی کنسورشیم نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے اور ان کا نام غلطی سے اس میں شامل ہوا تھا۔