وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے ہسپتالوں بالخصوص صوبے کے پسماندہ علاقوں میں تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں۔

File photo

حکومت صحت کی معیاری سہولتیں یقینی بنانے کیلئے پرعز م ہے:شہباز
15 مئی 2016 (14:09)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں یقینی بنانے کے لئے پرعز م ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں  نے عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے ہسپتالوں بالخصوص صوبے کے پسماندہ علاقوںمیں تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں۔

دریں اثناء پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے تمام شہری اوردیہی مراکزصحت میں مریضوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہی ہے۔
وہ اتوار کی سہ پہر لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ پورے جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔
محمد شہباز شریف نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں دوائوں کے حصول کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔