چیف سیکرٹری نے محکمہ مالیات کے تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کی۔

File photo

بد عنوانی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی:چٹہ
15 مئی 2016 (12:20)
0

بلوچستان کے چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹہ نے کہاہے کہ بد عنوانی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے کوئٹہ میں محکمہ مالیات میں ایک بریفنگ کے دوران کیا۔
چیف سیکرٹری نے محکمہ مالیات کے تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کی۔
سیکرٹری مالیات اکبر حسین درانی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کی تجاویز شامل کی جائیں گی۔