File photo

جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے
15 مئی 2016 (12:10)
0

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری شام ، لیبیا اور یمن کے تنازعات کے بارے میں بات چیت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں  نے کہاہے کہ وہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پرکررہے ہیں جب شورش زدہ ملکوں میں لڑائی کے خاتمے اور سیاسی مذاکرات کے عمل کو فروغ دینے کی کوششیں ہورہی ہیں۔
بعد میں جان کیری ،ویانا جائیں گے جہاں وہ اٹلی کے ساتھ لیبیا کے بارے میں اور روس کے ہم منصب کے ساتھ شام کے بارے میں گروپ مذاکرات کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔