ممنون حسین نے کہاکہ حکومت نے ملک کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی ترقی کے لئے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے:صدر
15 مئی 2016 (11:51)
0

صدر ممنون حسین نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی پیشہ وارانہ تربیتی سہولتوں سے بھرپور استفادہ کریں۔

کراچی میں ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں  نے کہاکہ حکومت نے ملک کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی ترقی کے لئے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔
صدر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ہنر مند افرادی قوت کے لئے روزگار کے ہزاروںمواقع پیدا ہونگے۔
صدر نے ماہر کارکنوں میں ا سناد بھی تقسیم کیں۔