File photo

پاکستان کا دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جامع عالمی حکمت عملی پر زور
15 مئی 2016 (11:47)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے دنیا سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے جامع عالمی حکمت عملی پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طاقتو ر کے خلاف کمزور طبقوں کے حقیقی تحفظات کا ازالہ کرنے میں ناکامی سے دہشت گردی کے اسباب پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب ،ثقافت یا علاقے سے جوڑا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے سوشل میڈیا کے بے پناہ استعمال سے انہیں نوجوانوں سے رابطے کرنے ، اپنے پیغامات پہنچانے اور بھرتی کے عمل میں مدد ملتی ہے۔
ملیحہ لودھی نے آن لائن انتہا پسندی سے نمٹنے اور دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا قومی لائحہ عمل چھ مخصوص اقداما ت پر مبنی ہے جن کا بلواسطہ او ر بلاواسطہ مقصد دہشت گردوں کے عزائم اور نظریات سے نمٹنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے اور پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کے عالمی اہداف کے حصول کے لئے اپنے تجربات کا عالمی برادری کے ساتھ تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔