دونوں ملکوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اُن کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں جو صرف برادرانہ ہی نہیں بلکہ آزمودہ بھی ہیں۔

File photo

پاک سعودی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس
15 مئی 2016 (09:59)
0

پاک سعودی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تاکہ گروپ کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔

سینیٹر سحر کامران نے جنہوں نے اجلاس کی صدارت کی دونوں ملکوں کے درمیان بہتر مفاہمت کیلئے عوام سے عوام کی سطح پر گہرے روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اُن کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں جو صرف برادرانہ ہی نہیں بلکہ آزمودہ بھی ہیں۔
پارلیمانی گروپ کے ارکان نے کہا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان گہرے روابط کے فروغ کیلئے سعودی ارکان پارلیمنٹ سے براہ راست تعلقات اور طلباء کے وفود کے تبادلوں کے پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں۔