شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
15 مئی 2016 (09:55)
0

امریکی قونصل جنرل Zachary Harkenrider نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ایک پُرامن ، محفوظ، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔