ریلوے کے وزیر نے کہا کہ پشاور کے شہریوں نے حالیہ ضمنی انتخاب میں عمران خان کا احتساب کیا ہے۔

File photo

پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنادیا گیا ہے:سعد رفیق
15 مئی 2016 (09:51)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور موجودہ حکومت کو گرانے کا سوچنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔

خانیوال ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے وضاحت چاہتی ہے کہ وہ خود آف شور کمپنی کے مالک ہوتے ہوئے آف شور کمپنیوں کے معاملے پر کیوں شور و غوغا کر رہے تھے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پشاور کے شہریوں نے حالیہ ضمنی انتخاب میں عمران خان کا احتساب کیا ہے جبکہ باقی قوم بھی انہیں احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنادیا گیا ہے جو سو فیصد نفع دے رہا ہے۔
ریلوے کے وزیر آج بہاولپور میں مثالی ریلوے سٹیشن کی تعمیر کا افتتاح کریں گے۔