معاہدے کے تحت قطر امریکہ سے 12 ارب ڈالر مالیت کے 36 جنگی طیارے خریدے گا ۔

قطر کا امریکہ سے ایف پندرہ لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
15 جون 2017 (18:29)
0

قطر نے امریکہ سے ایف پندرہ لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔

معاہدے کے تحت قطر امریکہ سے 12 ارب ڈالر مالیت کے 36 جنگی طیارے خریدے گا ۔
امریکی محکمہ دفاع نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہاکہ طیاروں کی فرخت سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس اور قطر کے امور دفاع کے وزیرمملکت خالد العطیہ نے دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف کارروائیوں کی موجودہ صورت حال اور کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا تاکہ خلیجی خطے کے تمام شراکت دار مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے آئندہ اقدامات پر بھرپورتوجہ دے سکیں ۔