اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی پر رواں سال کے آخر تک کام مکمل ہو جائیگا،دستگیر
15 جون 2017 (22:53)
0

وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی کے لائحہ عمل پر اس سال کے آخر تک کام مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزارت تجارت کے سینئر حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی عوامل کے حوالے سے ای کامرس کے لائحہ عمل پر تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔
وزیر تجارت کے بتایا کہ تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔