وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

صوبائی حکومت تعلیمی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،شہبازشریف
15 جون 2017 (22:35)
0

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
جمعرات کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 345 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جہالت، غربت اور انتہا پسندی کا تعلیم کے فروغ کے ذریعے ہی خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔