وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے قانون اور آئین کی پیروی کی تمام اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔

شریف خاندان کو اپنے خلاف جھوٹے الزامات کے دفاع کا حق ہے،مریم اورنگزیب
15 جون 2017 (22:31)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پاکستان کے ہر شہری کی طرح اپنے خلاف جھوٹے الزامات کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جس طرح وزیراعظم نے قانون اور آئین کی پیروی کی ہے تمام اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔