وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا احترام کیا ہے ۔

وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کی،شہبازشریف
15 جون 2017 (20:00)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا احترام کیا ہے ۔
وزیراعلی نے کہاکہ نوازشریف نے منتخب وزیراعظم ہونے کے باوجود خو د کو اوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہی پانامہ پیپرز معاملے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کی تجویز دی تھی ۔
شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی شفاف پالیسیوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے ۔