رہنما (ن)لیگ نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے الزامات ٹاک شوز، اخباری تراشوں اورٹوئیٹر اکاونٹس پر مبنی ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اداروں پر الزامات لگائے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا،دانیال عزیز
15 جون 2017 (19:16)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اداروں پرالزامات لگائے ہیں تاہم اس بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے الزامات ٹاک شوز، اخباری تراشوں اورٹوئیٹر اکاونٹس پر مبنی ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم اوران کے خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا تاہم تحریک انصاف کے سربراہ اپنے خلاف الزامات کا جواب دینے کیلئے قانون اور عدالتوں کاسامنا نہیں کررہے ۔