عائشہ رضا کی دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی کاوشوں کی تحسین
15 جون 2017 (18:40)
0

پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیرعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج پولیو کے مریضوں کی تعداد کم ہوکر صرف دو رہ گئی ہے جو 2014ء میں تین سوچھ تھی۔
امریکہ میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی کوششوں کوسراہا ۔
بل گیٹس نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی مہم سے دنیا بھر میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کو معذوری سے بچایا جائے گا ۔