سروس کا باضابطہ آغاز وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

گلگت میں آزمائشی بنیادوں پر تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس شروع
15 جون 2017 (18:37)
0

نیشنل کمیونی کیشن آرگنائزیشن نے گلگت میں آزمائشی بنیادوں پر تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس شروع کی ہے۔
ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتایا کہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ایس ڈاٹ کام موبائل سروس صارفین کو اگلے پندرہ روز کیلئے انٹرنیٹ ، ملٹی میڈیا اور ڈیٹا سروس کی مفت سہولت فراہم کرے گی۔
سروس کا باضابطہ آغاز وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔