آئندہ مالی سال کے کل اخراجات کا تخمینہ 71 ار ب روپے سے زائد لگایاگیا ہے،ڈاکٹر نجیب

آزاد جموں وکشمیر کا 94 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش
15 جون 2017 (18:16)
0

مالی سال 2017-18ء کیلئے آزاد جموں وکشمیر کا 94 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ جمعرات کے روزپیش کیاگیا۔
جمعرات کے روز مظفرآباد کی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے وزیرخزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے کل اخراجات کا تخمینہ 71 ار ب روپے سے زائد لگایاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ترقی کیلئے23 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اوراس مد میں ایک سو فیصد اضافہ کیاگیا ہے ۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے تیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔