ایاز صادق نے کہاکہ خطے کے امن وخوشحالی کیلئے پرامن ، مستحکم اورخوشحال افغانستان ناگزیر ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی،افغان سفیر کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
15 جون 2017 (18:11)
0

افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیل وال نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہاکہ خطے کے امن وخوشحالی کیلئے پرامن ، مستحکم اورخوشحال افغانستان ناگزیر ہے ۔
افغانستان کے سفیر نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے علاوہ خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔