بھارت نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی فائنل: روائتی حریف بھارت پاکستان آمنے سامنے
15 جون 2017 (17:57)
0

جمعرات کے روز برمنگھم میں بھارت، بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔
تمیم اقبال نے 70 مشفیق الرحیم نے61 رنز بنائے۔
بھارت کے بھونیشور کمار ،جسپریت بمراہ اور کے ایم جادھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے مطلوبہ ہدف چالیس اعشاریہ ایک اوورز میں پورا کرلیا۔
روہت شرما نے 123 ، ویراٹ کوہلی نے 96 رنز بنائے۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو اوول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔