سیکرٹری جنرل کا کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہدکی حمایت کا اعادہ۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرے،او آئی سی
15 جون 2017 (17:55)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طورپر بند کردے۔

انہوں نے ایک بیان میں حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کی حمایت کے حوالے سے او آئی سی کے اصولی موقف کااعادہ کیا ۔
سیکرٹری جنرل نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد نہ ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں ۔
بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے مسلسل طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ واقعات پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا جس میں کئی کشمیری شہید اور زخمی ہوگئے ۔