غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کی پالیسی وضع کر رہے ہیں :خیبرپختونخوا حکومت
15 جون 2017 (14:59)
0

خیبرپختونخواء حکومت نے کہا ہے کہ وہ صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاری کی پالیسی وضع کر رہی ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاری ڈیسک قائم کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ رواں سال اپریل میں بیجنگ میں روڈ شو کے دوران متعدد غیرملکی سرمایہ کاروں نے صوبے کے معاشی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔