سید علی گیلانی کی بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے مزاحمتی رہنماؤں کو مسلسل ہراساں کئے جانے پر سخت تشویش
15 جون 2017 (13:50)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے مزاحمتی رہنماؤں کو مسلسل ہراساں کئے جانے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کے پاس حریت رہنماؤں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں تاہم وہ حریت رہنماؤں کو جعلی اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانا چاہتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء نے کہا کہ الطاف احمد شاہ کی صحت خراب ہورہی ہے۔
سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںپر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جنگی جرائم کے ارتکاب کا نوٹس لیں۔