پیکیج کے تحت فنکاروں کی فلاح و بہبود اور مالی مدد کیلئے وزیراعظم فنڈ قائم کیا جائے گا جبکہ فلمی صنعت کیلئے وزیراعظم فلم فنانس ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا فنکاروں کی فلاح و بہبود اور فلمی صنعت کے فروغ کیلئے خصوصی پیکیج کااعلان
15 جون 2017 (13:17)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے فنکاروں کی فلاح و بہبود اور فلمی صنعت کے فروغ کے لئے ایک خصوصی پیکیج کااعلان کیا ہے۔ پیکیج کے تحت فنکاروں کی فلاح و بہبود اور مالی مدد کیلئے وزیراعظم فنڈ قائم کیا جائے گا جبکہ فلمی صنعت کیلئے وزیراعظم فلم فنانس ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح قومی فلم اور براڈ کاسٹ کمیشن، قومی فلم انسٹیٹیوٹ اور اکیڈیمی بھی قائم کی جائے گی اوران اداروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
حکومت نے تفریحی صنعت سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فلمی صنعت کو ٹیکسوں اور ڈیوٹی سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔