file photo

تھرپار کر میں 660میگاواٹ کے بجلی منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا
15 جون 2017 (09:41)
0

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے کہا ہے کہ تھرپار کر میں ا س کے کوئلے سے چلنے والے چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے بجلی منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کا مجموعی عرصہ بیالیس ما ہ تھا تاہم کام کی رفتار نے اس منصوبے کی تکمیل کو اڑتیس ماہ کے اندر یقینی بنایا ہے۔
یہ بجلی منصوبہ تھرکول بلاک ٹو میں دو ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔