file photo

جنرل زبیر محمود حیات کی بیجنگ میں دفاع اور سکیورٹی کے بارے میں مذاکرات میں شرکت
15 جون 2017 (08:41)
0

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات جو چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں بیجنگ میں دفاع اور سکیورٹی کے بارے میں مذاکرات کے بارہویں دور میں شرکت کی۔

انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور جوائنٹ سٹاف محکمے کے سربراہ جنرل Fang fenghui سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں چینی وزیر خارجہ اور جوائنٹ سٹاف محکمے کے سربراہ نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان اور تزویراتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کااظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بھی سراہا۔