file photo

پاکستان کابنگلہ دیش میں انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کااظہار
15 جون 2017 (08:20)
0

پاکستان نے بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کے نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کی حکومت اورعوام کی طرف سے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔