موغا دیشو:ریسٹورنٹ پرمسلح افراد کا حملہ،17 افراد ہلاک
15 جون 2017 (07:37)
0

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ریسٹورنٹ پرمسلح افراد کے حملے میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی حکام کاکہناہے کہ پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ہوٹل کے داخلی گیٹ سے ٹکرا ئی جبکہ دوسرا مسلح شخص ہوٹل میں داخل ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور مارے جاچکے ہیں اور دس یرغمالیوں کو بازیاب کرالیاگیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پانچ مسلح افراد اب بھی ہوٹل میں موجود ہیں جنہوں نے نامعلوم تعداد میں لوگوںکو یرغمال بنا رکھا ہے۔