file photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی اہلکاروں کا گا ئوں پرحملہ،متعدد افرادزخمی
15 جون 2017 (07:27)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے ضلع شوپیاں میں ایک گا ئوں  پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے گاوؑں نار پورہ کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے گھروں میں چھاپے مارے اور لوگوں کو ہراساں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بچوں نے گائوں میں گشت کرنے والے ایک فوجی کو چند پتھر مارے اس واقعہ کے فوراً بعد فوجی دستے ہر طرف سے گاوؑں میں داخل ہوئے اور اپنے راستے میں آنے والے ہر شخص کو کچل دیا۔
فوجیوں نے چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔