file photo

چین کا دہشتگرد قوتوں کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کااعادہ
15 جون 2017 (07:24)
0

چین نے دہشت گرد قوتوں کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اوراستحکام کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کااعادہ کیا ہے۔ بیجنگ میں ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پاکستان میں چینی باشندوں اوراداروں کی سکیورٹی کیلئے پاکستان کی مثبت کوششوں کااعتراف کیا۔

پاکستان میں تبلیغ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں چینی باشندوں کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کی اطلاعات کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین ا س معاملے میں قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔