بلوچستان اور آزاد کشمیر کے بجٹ آج پیش کئے جارہے ہیں
15 جون 2017 (07:15)
0

آئندہ مالی سال کے لئے بلوچستان اور آزاد کشمیر کے بجٹ آج پیش کئے جارہے ہیں۔

آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کا تین سو اکیس ارب سڑسٹھ کروڑ روپے کا مجموعی مالیت کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی کوئٹہ میں پیش کیا جائے گا۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے اسّی ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم اور امن و امان کے اداروں کے لئے اڑتیس اڑتیس ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔محکمہ صحت کو پینتیس ارب روپے ملیں گے ۔

ادھر آئندہ مالی سال کیلئے آزاد کشمیر کا بجٹ قانون ساز اسمبلی مظفر آباد میں پیش کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ اورمنصوبہ بندی ڈاکٹر نجیب نقی بجٹ پیش کریں گے۔
آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست کے ترقیاتی بجٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر سو فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔