file photo

وزیراعظم کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی:مصدق
15 جون 2017 (06:55)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے ملک میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قانون کے احترام اوربالادستی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ پیپرز مقدمے کے سلسلے میں خود کو اور اپنے خاندان کو تحقیقات کیلئے پیش کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں جے آئی ٹی سے تعاون کررہے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ جو ہر وقت احتساب کی بات کرتے ہیں بنی گالہ کی زمین کے مقدمے میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں اور رقم کے لین دین کی معلومات پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔