file photo

وزیراعظم کا فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی پیکیج کااعلان
15 جون 2017 (06:52)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے اطلاعات اور قومی ورثے کی وزارت کی سفارش پر فنکاروں کی فلاح و بہبود اور فلمی صنعت کے فروغ کے لئے ایک خصوصی پیکیج کااعلان کیا ہے۔
پیکیج کے تحت فنکاروں کی فلاح و بہبود اور مالی مدد کیلئے وزیراعظم فنڈ قائم کیا جائے گا جبکہ صنعت کیلئے وزیراعظم فلم فنانس ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اسی طرح قومی فلم اور براڈ کاسٹ کمیشن، قومی فلم انسٹیٹیوٹ اور اکیڈیمی بھی قائم کی جائے گی اوران اداروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
حکومت نے تفریحی صنعت سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فلمی صنعت کو ٹیکسوں اور ڈیوٹی سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ فن اور فنکاروں نے معاشرے کو شناخت فراہم کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اعتدال پسند تشخص کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ کئی برس کے دوران دہشت گردی نے ہمارے معاشرے کو بہت نقصان پہنچایا ہے، تاہم ہماری بہادرمسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کی بدولت دہشت گرد سرگرمیوں میںنمایاں کمی ہوئی ہے۔