15 جون 2017 (11:25)
0

وزیراعظم نوا ز شریف پانامہ پیپرز کے مقدمے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں سماعت کر رہی ہے۔وہ اپنا بیان قلمبند کرائیں گے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دیں گے
وزیراعظم سرکاری پروٹوکول کے بغیر اکیڈمی پہنچے ۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریڈیو پاکستان کے نمائندے نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔