پولینڈ پارلیمنٹ نے متنازعہ عدالتی بل کی حمایت کردی
15 جولائی 2017 (22:50)
0

پولینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے جس میں وزیرانصاف اور ارکان پارلیمنٹ کو عدالتی حلقوں سے مشاورت کے بغیر تعینات کرنے کا اختیار دیاگیا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں اور انسانی حقوق گروپوں نے کہا ہے کہ اس سے عدالت کی آزادی ختم ہوجائے گی حکمران جماعت لاء اینڈ جسٹس پارٹی نے کہا ہے کہ اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ عدلیہ بدعنوان ہے اور صرف اشرافیہ کی خدمت کرتی ہے۔
اس بل پر صدر کے دستخط ہوں گے اور یہ قانون بن جائے گا۔