File photo

بلوچستان حکومت کوئٹہ اور گوادر سے جرائم کے مکمل خاتمے کی کوشش کررہی ہے
15 جولائی 2017 (21:22)
0

بلوچستان حکومت اربوں ورپے خرچ کرکے کوئٹہ اور گوادر سے جرائم کے مکمل خاتمے کی تمام ممکنہ کوشش کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ کوئٹہ اور گوادر میں سیف سٹی منصوبے جاری ہیں اور مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔

ایک ارب چوہتر کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ شہر کے تمام اہم مقامات پر چودہ سو سے زیادہ سیکورٹی اور نگرانی کے کیمرے نصب کئے جائیں گے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکینرز بھی نصب کئے جائیں گے۔
ایک ارب سینتالیس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے گوادر میں بھی سیف سٹی منصوبے پر کام جاری ہے۔