File photo

شامی حکومت سیاسی انتقال اقتدار کا مسئلہ حل کرے:مستورا
15 جولائی 2017 (20:57)
0

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر سٹافن ڈی مستورا نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ رواں سال ستمبر میں ہونے والے امن مذاکرات کے اگلے مرحلے میں سیاسی انتقال اقتدار کا مسئلہ حل کرے۔

انہوں نے یہ بات جنیوا میں امن مذاکرات کے تازہ مرحلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی،مذاکرات بلانتیجہ ختم ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے سفیر نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے کیلئے شام کی حکومت کو سیاسی انتقال اقتدار کے مسائل کے حل کیلئے بات چیت کرنا ہوگی۔