File photo

سلامتی کونسل نے عراق میں اپنے سیاسی مشن کے مینڈیٹ میں اتفاق رائے سے آئندہ سال 31جولائی تک توسیع کردی
15 جولائی 2017 (20:53)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق میں اقوام متحدہ کے سیاسی مشن کے مینڈیٹ میں اگلے سال اکتیس جولائی تک توسیع کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔

سلامتی کونسل نے عراقی حکومت سے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن کو بدستور سیکورٹی مہیا کی جائے اور انکی لاجسٹک معاونت جاری رکھی جائے۔
مشن نے عراق میں سیاسی اور انتخابی اقدامات کی حمایت اور امدادی سرکرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔