ایران اور یورپی یونین کاایٹمی تحفظ کے پروگراموں میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبہ
15 جولائی 2017 (20:48)
0

ایران اور یورپی یونین نے ایٹمی تحفظ کے پروگراموں میں تعاون کیلئے ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔

یورپی یونین کے ایٹمی تحفظ کے یونٹ کے ڈائریکٹر اولیور Luycksاور ایران کے ایٹمی تحفظ کے مرکز کے ڈائریکٹر حجت اللہ صالحی نے تہران میں سرکاری طورپر 28لاکھ 50ہزار ڈالر مالیت کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
معاہدے کے تحت یورپی یونین جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کا لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے ایران کی نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرے گی اور متعدد بین الاقوامی جوہری معاہدوں سے ایران کے الحاق کی حمایت کرے گی۔