File photo

پاکستان مسلم لیگ ۔ن جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے:برجیس
15 جولائی 2017 (20:44)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیربرجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز لاہور میں مسلم لیگ نون لیبرونگ کے عہدہداروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کوئی توقع نہیں تھی اور اسکی رپورٹ احتساب نہیں بلکہ انتقامی کارروائی ہے۔

برجیس طاہر نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں تینتالیس خامیوں کی نشاندہی کی ہے اور یہ مسلم لیگ ۔ن کے خلاف ایک سازش ہے ۔